صحت

سمندری غذا گری دار میوے اور سبزیاں ڈیمینشیا کے خطرات کو کم کرسکتی ہے

سمندری غذا گری دار میوے اور سبزیاں ڈیمینشیا کے خطرات کو کم کرسکتی ہے

لندن: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سمندری غذا، سالم اناج، گری دار میوے اور سبزیوں سے بھرپور غذا ڈیمینشیا کے خطرات میں 25 فی صد تک کمی کر سکتا ہے۔ جرنل بی ایم سی میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وہ افراد جو میڈیٹیرینین غذا کھاتے ہیں ان کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے امکانات واضح طور پر کم ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق تحقیق کے نتائج یہ بھی بتاتے ہیں کہ غذا کے ساتھ طرز زندگی کے دیگر عوامل بیماری لاحق ہونے کے خطرات کے حوالے سے کتنے اہم ہیں۔ تحقیق میں محققین نے 60 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے 60 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا۔ شرکا سیمطالعے میں 206 قسم کی غذاں اور 32 قسم کے مشروبات کے حوالے تفصیلات پوچھی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے