تازہ ترین

سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا

سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا

لیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ای سی پی نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق سندھ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن 18 اپریل 2023 کو ہوں گے۔ ای سی پی کے مطابق کاغذات نامزدگی 20 سے 22 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ جانچ پڑتال 25 تا 28 مارچ ہوگی۔ ای سی پی کے مطابق ٹریبونل یکم سے 4 اپریل تک اپیلیں نمٹائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے