پاکستان

ہمارا مقصد عمران خان کے قافلے کو روکنا نہیں سہولت فراہم کرنا ہے آئی جی اسلام آباد

ہمارا مقصد عمران خان کے قافلے کو روکنا نہیں سہولت فراہم کرنا ہے آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد کے آئی جی اکبر ناصر نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد عمران خان کے قافلے کو روکنا نہیں بلکہ سہولت فراہم کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سیکیورٹی کے بھی اچھے انتظامات ہوں اور لوگوں کو مشکلات بھی نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پیشی پر غیرمعمولی اقدامات کا مقصد شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے، صرف محدود مقام پر ہی راستوں کو بند کیا گیا ہے، سابق وزیرِ اعظم کی پیشی کے بعد راستے کھول دیے جائیں گے۔ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، گزشتہ سماعت میں ہائی کورٹ پر عمران خان کو بڑی اچھی سیکیورٹی دی گئی، اس دفعہ بہترین سیکیورٹی کی کوشش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے