تازہ ترین

زمان پارک آپریشن پولیس عمران خان کے گھر کے دروازے توڑ کر اندر داخل، درجنوں پی ٹی آئی کارکن گرفتار

زمان پارک آپریشن پولیس عمران خان کے گھر کے دروازے توڑ کر اندر داخل، درجنوں پی ٹی آئی کارکن گرفتار

لاہور: عمران خان کے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوتے ہی پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار اور کیمپس اکھاڑ پھینکے۔ پولیس کا لاہور میں عمران خان کے گھر زمان پارک میں آپریشن جاری ہے۔ سی سی پی او لاہور خود کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ زمان پارک کے علاقے کو مکمل سیل کردیا گیا ۔ پولیس کے ساتھ واٹر کینن، بلڈوزر اور قیدیوں کی وین ہے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے پی ٹی آئی کے کیمپس اکھاڑ دیے اور بیریئرز و کنٹینرز ہٹادیے۔ عمران خان کے گھر کے باہر سے درجن بھر کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارکنوں کی طرف سے مزاحمت کی جارہی ہے اور پولیس پر پتھرا کیا جارہا ہے۔ پولیس نے کارکنوں کو قابو کرنے کیلیے شیلنگ شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے