تجارت

پاکستان سے تجارت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے امریکی سفیر

پاکستان سے تجارت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے امریکی سفیر

اسلام آباد: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان سے تجارت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں 2 روزہ یو ایس پاکستان انوویشن ایکسپو گزشتہ روز شروع ہوگئی، نمائش کا مقصد حکومتِ امریکا کی معاونت سے فعال ہونیوالے نئے پاکستانی کاروباری سلسلوں (سٹارٹ اپس) کی کامیابیوں کی کہانیوں کو اجاگر اور ان کیلیے مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے. تقریب سے افتتاحی خطاب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا امریکی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے