پاکستان

عمران خان سیاسی دہشتگرد ہیں مریم اورنگزیب

عمران خان سیاسی دہشتگرد ہیں مریم اورنگزیب

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار چھن جانے پر پاگل ہو چکے ہیں، وہ سیاسی دہشت گرد ہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف سے جن شرائط کو مان کر گئے تھے ان پر دوبارہ مذاکرات ہو رہے ہیں، حکومت دن رات ان کا ڈالا ہوا گند صاف کر رہی ہے، وہ ملک کو دیوالیہ کر گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے، عمران خان کے پاس اپنی چوریوں کا جواب نہیں ہے، اس لیے پورے ملک کو جلا رہے ہیں، وہ کہتے تھے کہ بیمار ہوں، بزرگ ہوں، جان کو خطرہ ہے، اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہو رہا، پولیس عدالتی وارنٹس پر عمل درا?مد کروا رہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے