پاکستان

وزیراعظم کا کم آمدن والوں کیلیے 50 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم ریلف پیکج دینے کا فیصلہ

وزیراعظم کا کم آمدن والوں کیلیے 50 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم ریلف پیکج دینے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کم آمدن والوں کے لیے 50 روپے فی لیٹرتک پٹرولیم ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماڈل ٹان میں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی سے ملاقاتیں کیں جس میں پٹرول پر موٹر سائیکل اور رکشہ کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشہ کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پٹرولیم سبسڈی کے لیے 50 روپے فی لیٹر تک کی رقم مختص کی جائے اور پٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے، پٹرولیم سبسڈی پر موثر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے