تازہ ترین

عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط قتل کی سازش کی جامع تحقیقات کا مطالبہ

عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط قتل کی سازش کی جامع تحقیقات کا مطالبہ

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام ایک اور خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے مبینہ قتل کی سازش سمیت دیگر معاملات کی جامع تحقیقات کی استدعا کی ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے خط کے ذریعے تفصیلات چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا دیں۔ جس میں مبینہ طور پر ان کے قتل کی سازش، جارحیت اور ریاستی دہشت گردی کے واقعات کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عمران خان نے خط میں کہا ہے کہ میں خود پر 90 سے زائد مقدمات کے باعث مسلسل ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی پیروی کی درخواست کررہا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت میری سلامتی کے حوالے سے مکمل غیر سنجیدہ ہے اور سکیورٹی کی فراہمی سے مسلسل گریزاں ہے۔ میں وزیر آباد میں ایک مہلک قاتلانہ حملے کا شکار ہوچکا ہوں۔ قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد عدالتی پیشیوں کی صورت میں میری زندگی مسلسل خطرات کی زد میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے