پاکستان

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا پہلا روزہ کل ہوگا

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل ہوگا

پشاور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد ملک بھر میں 23 مارچ بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔ ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس غیرمعمولی تاخیر سے ختم ہوا۔ رات 10 بج کر 15 منٹ پر کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت سے متعلق باقاعدہ اعلان کیا۔ خیال رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں ختم ہوا تھا۔ دوسری جانب زونل کمیٹیوں کے اجلاس کراچی، لاہور، کوئٹہ اوراسلام آباد میں ہوئے جہاں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کی اطلاع زونل کمیٹیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو دیدی ہے۔ ادھر بھارت اور بنگلا دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ بروز جمعہ 24 اپریل کو ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے