کھیل

رضوان کو کپتانی ملے گی؟ حتمی فیصلہ چیئرمین سے ملاقات کے بعد ہوگا

رضوان کو کپتانی ملے گی؟ حتمی فیصلہ چیئرمین سے ملاقات کے بعد ہوگا

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ محمد رضوان کو کپتانی دیے جانے اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے وائٹ بال فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق انکشاف کیا۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی20 کی کپتانی کے حوالے سے حتمی فیصلہ چیئرمین اور محمد رضوان کی ملاقات کے بعد کیا جائے گا، دونوں کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے تاہم محسن نقوی آئی سی سی اجلاس میں شرکت باعث ملک میں موجود نہیں۔

تاہم سابق کرکٹر کی ٹوئٹ میں اشارہ مل رہا ہے کہ دونوں فارمیٹ کیلئے محمد رضوان کو کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس اور شکستوں کے باعث بابراعظم نے کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد محمد رضوان کو قیادت کیلئے فیورٹ قرار دیا جارہا تھا۔

دوسری جانب دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے سے قبل ٹیم کے کپتان کا اعلان کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے