انٹرٹینمنٹ

شلپا شیٹھی کے ریسٹورنٹ کے باہر 80 لاکھ روپے کی لگژری گاڑی چوری

شلپا شیٹھی کے ریسٹورنٹ کے باہر 80 لاکھ روپے کی لگژری گاڑی چوری

ممبئی میں واقع بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے ریسٹورنٹ دادار سے ایک لگژری بی ایم ڈبلیو گاڑی چوری ہوگئی جس کی مالیت تقریباً 80 لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، باندرہ سے تعلق رکھنے والے تاجر روحان خان نے شیواجی پارک پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی۔

اطلاعات کے مطابق روحان خان نے ریسٹورینٹ کی پارکنگ میں اپنی گاڑی کی چابیاں گارڈز کے حوالے کیں، جو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے چند منٹ بعد ہی دو نامعلوم افراد جدید ہیکنگ کے ذریعے گاڑی کو لے اڑے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ چوروں نے انتہائی مہارت کے ساتھ بی ایم ڈبلیو کا دروازہ کھولا اور گاڑی کو لے گئے۔ بعد میں جب روحان خان نے گارڈز سے گاڑی پارکنگ سے لانے کا کہا تو عملہ گاڑی کی عدم موجودگی پر حیران رہ گیا۔

پولیس نے گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ روحان خان نے اس واقعے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ کی پارکنگ سے گاڑی کا چوری ہونا ناقابل قبول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے