قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا کر لیں۔
فخر زمان کے بڑے بھائی گوہر زمان نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ فخر زمان کمپنی کا حصہ نہیں رہے۔ وائٹ بال کپتان محمد رضوان اور سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی کرکٹرز اس کمپنی سے منسلک ہیں۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان نے کمپنی کو چھوڑا ہے، مبینہ طور پر پلیئر ایجنٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے لیے مناسب وقت کا انتخاب نہیں کیا۔
فخر زمان کے قریبی لوگوں کو شک ہے کہ ایک اور کرکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لیے پوسٹ کی گئی ، سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان مشکل میں پھنس گئے۔ فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی وائٹ بال ٹیم میں جگہ مل سکی۔