پاکستان تازہ ترین

کسی سیاستدان کوقید کرنے کے حق میں نہیں ، فضل الرحمان

کسی سیاستدان کوقید کرنے کے حق میں نہیں ، فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ آئین اورجمہوریت پرشب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے، سیاستدانوں نے اپنے مفاد کیلئے جمہوریت پرسمجھوتہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ ہم امریکی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ اجازت دے سکتے ہیں، امریکا میں ری پبلکن حکومت ہویا ڈیموکریٹس، دنیا کے لیے ان کی پالیسی ایک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے