بھارت میں مسلمان خواتین کی فروخت کی جعلی ویب سائٹ کو عوام کے شدید غم و غصے کے بعد بند کر دیا گیا۔ بھارتی حکومت اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے، ویب سائٹ پر 100 مسلمان خواتین کی جعلی تصاویر لگائی گئی تھیں جس میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور معروف بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کی تصویر بھی شامل تھی۔
اس کے علاوہ مذکورہ ویب سائٹ پر بھارتی خاتون صحافی عصمت آراء کی تصویر بھی موجود تھی جس کے خلاف عصمت آراء نے دہلی پولیس کو شکایت درج کرا دی ہے۔ بھارتی خاتون صحافی عصمت آراء کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ مسلمان خواتین کی توہین کی نیت سے بنائی گئی تھی۔
میڈیا کے مطابق جعلی ویب سائٹ کے عملی استعمال کے اشارے نہیں ملے لیکن اس ویب سائٹ کا مقصد صرف مسلمان خواتین کو ہراساں و پریشان کرنا تھا۔