دنیا

بھارت میں خواتین کو برہنہ گھمانے کا واقعہ بھیانک ہے، امریکا

بھارت میں خواتین کو برہنہ گھمانے کا واقعہ بھیانک ہے، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے بھارتی ریاست منی پور میں خواتین کو برہنہ گھمانے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منی پور میں 2 خواتین کو برہنہ گھمانے کا واقعہ بھیانک اور سفاکانہ ہے۔ متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام پرزور دیا ہے کہ تمام عبادت گاہوں، گروپوں اور گھروں کو تحفظ فراہم کریں اور انسانی ضروریات پوری کریں۔ منی پور واقعہ کے پرامن اور جامع حل کی حمایت کرتے ہیں۔ منی پور میں مئی کے مہینے میں 2 مسیحی خواتین کو برہنہ کر کے گھمانے کے دلخراش واقعہ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ریاست میں مسیحی کوکیوں کی آبادی والے علاقے میں ہندوؤں کو سرکاری سرپرستی میں زمین خریدنے کی اجازت اور خصوصی حیثیت دینے کے خلاف احتجاج شروع کیا گیا تھا جس کے بعد سے منی پور میں پُرتشدد ہنگامے جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے