علاقائی

پنجاب کے چار نئے اضلاع میں اعلیٰ سطح پر پولیس افسران کی تعیناتیاں

پنجاب کے چار نئے اضلاع میں اعلیٰ سطح پر پولیس افسران کی تعیناتیاں

لاہور:پنجاب کے چار نئے اضلاع میں اعلیٰ سطح پر پولیس افسران کی تعیناتیاںچ نے صوبے کے چار نئے اضلاع میں اعلیٰ سطح پر پولیس افسران کی تعیناتیوں سمیت 23 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ڈی پی او مظفر گڑھ احمد نواز کو ڈی پی او کو ٹ ادو،سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ندیم بخاری کو ڈی پی او مری،ڈی پی او گجرات غضنفر شاہ کو ڈی پی او وزیر آباد جبکہ ڈی پی او چکوال کامران نواز کو ڈی پی او تلہ گنگ کا اضافی چارج دیدیا گیا۔

دیگر پولیس افسران میں فداحسین ایس پی انویسٹی گیشن پاکپتن،اکرم خان نیازی ایس پی انویسٹی گیشن لیہ ،سلمان لیاقت ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ ،منزہ کرامت ایس ڈی پی او دیپالپور اوکاڑہ تعینات کرتے ہوئے ڈی ایس پی محمد شہباز،اے ایس پی حسیب جاوید کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کردی گئی ہیں۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پرسلمان ظفر ایس ڈی پی او کامونکی گوجرانوالہ،تیمور خان ایس ڈی پی او بھلوال سرگودھا ،جواد اسحاق اے ایس پی صدر سیالکوٹ ،سدرہ خان ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہور ،فرحت عباس ایس ڈی پی او شمالی چھاونی ،بشری نثار ایس پی ڈی پی او گلبرگ ،ذوالفقار علی بٹ ایس ڈی پی او اچھرہ ،مظہر احمد ایس ڈی پی او سٹی چنیوٹ ،آصف علی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ساہیوال ،سکندر محمود ڈی ایس پی گوجرہ ٹوبہ سنگھ ،حمد قاسم ایس ڈی پی او پسرور سیالکوٹ ،شفیق احمد چوہدری ڈی ایس پی آر آئی بی شیخوپورہ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی صابر حسین کی خدمات ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کے سپرد کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے