تازہ ترین دلچسپ اور عجیب

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے پیر کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے دیا

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے پیر کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے دیا

یوں تو ہر وہ شخص جو اسکول جاتا ہو یا پھر ملازمت کرتا ہو، اسے اس بات کا خوب اندازہ ہوگا کہ چھٹی کے بعد پیر کے روز واپس معمول پر آنا کتنا مشکل ہے۔ مگر اب اس بات کا اندازہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی انتظامیہ کو بھی ہوگیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ کی سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اگست میں شائع ہونے والی سالانہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز 2023 میں عالمی سطح پر پیر کو ہفتے کا بدترین دن قرار سے دیا ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے یہ اعلان کرنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے منتظمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کمنٹس میں دلچسپ تبصرے کیے۔ سوشل میڈیا صارفین جو پہلے ہی اس بات سے متفق تھے اب اس اعلان پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ پر تنقید کرتے ہوئے کمنٹس میں تبصرہ کر رہے ہیں کہ آپ نے کافی دیر کردی اس بات کا احساس کرتے کرتے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا دیر آئے درست آئے۔ جبکہ ایک اور صارف نے اپنی ذہانت کا ثبوت دیتے ہوئے لکھا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی ہفتہ وار چھٹی کے لیے پیر کا دن منتخب کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے