لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں واپس نہیں جارہے البتہ اپوزیشن لیڈر اور دیگر عہدے لینے کے لیے اسپیکر نے حاضری لگانے کا کہا تو لگالیں گے۔نجی ٹی میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا قومی اسمبلی میں واپس کا تو کوئی ارادہ نہیں البہت اپوزیشن لیڈر اور دیگر عہدے لینے کا ارادہ ضرور ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپس نہیں جائے گی تاہم اگر اسپیکر نے بلاکر حاضری لگانے کا کہا تو عہدوں کے لیے یہ کام کرلیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت ستمبر یا اکتوبر میں الیکشن کرائے تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔