پاکستان

عمران خان نے لاہور میں انتخابی ریلی کل تک ملتوی کردی

تحریک انصاف نے لاہور میں اپنی انتخابی ریلی کل تک ملتوی کردی

لاہور: تحریک انصاف نے لاہور میں اپنی انتخابی ریلی کل تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ٹویٹ میں پارٹی چیئرمین عمران خان نے لاہور میں انتخابی ریلی کل تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کارکن حکومت کے جال میں نہ پھنسیں،صرف پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی لاہور میں دیگر سرگرمیاں جاری ہیں، زمان پارک کو کنٹینرلگا کر بند اور پولیس تعینات کردی گئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس آٹھ مارچ کی طرح تصادم چاہتی ہے، اس طرح کے ہتھکنڈے الیکشن روکنے کی سازش ہے، الیکشن شیڈول کا اعلان ہو چکا، کس طرح دفعہ 144 لگائی جا سکتی ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے