پاکستان تازہ ترین

پی آئی اے کا ایئربس 320 ساختہ جہازوں کے انجن خریدنے کا فیصلہ

کراچی: پی آئی اے نے فضائی بیڑے میں شامل ایئربس 320 ساختہ جہازوں کے انجن خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے فضائی بیڑے میں شامل کم گنجائش اورفیول ایفیشنٹ جہازوں کے انجنز کے حصول کیلیے اشتہار شائع کروا دیا گیا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق ایئر بس 320 جہازوں کے لیے 6 عدد یا اس سے زائد تعداد میں انجن کی لیز اور خریداری کے لیے پیشکشیں مطلوب ہیں، کمپنیز لیز اور خریداری دونوں کے لیے پیشکشیں جمع کروا سکتی ہیں۔

پیشکشیں پی آئی اے جی ایم کنٹریکٹ سپلائی مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کو 13 نومبرتک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے