پاکستان تازہ ترین

ایف آئی اے اور ایس ای سی پی میں معلومات کے تبادلے کا معاہدہ

راولپنڈی / اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) میں معلومات کے تبادلے، استعداد کار میں اضافے اور تعاون کو بڑھانے کے لیے معاہدہ طے پاگیا۔

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب ایس ای سی پی ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ اور ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید نے دستخط کیے۔

ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ اور چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید کا کہنا تھا کہ شراکت داری کا مقصد پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو سائبر کرائم اور دھوکا دہی سے بچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ادارے صلاحیت کی تعمیر، فرانزک شواہد اکٹھا کرنے اور وسائل کے موثر اشتراک پر مل کر کام کریں گے۔ اس مقصد اورمثر معلومات کے تبادلے کو یقینی بنانے کے لیے علاقائی فوکل پرسن مقرر کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے