پاکستان اور بھارت کے درمیان مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے 27 اکتوبر کو لاہور میں ہوں گے۔
10 ایم ایم اے فائٹرز اور 5 آفیشلز پر مشتمل بھارتی دستہ لاہور پہنچ گیا ہے۔
واہگہ بارڈر پر مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر بابر راجا نے مہمانوں کا استقبال کیا، انکا کہنا تھا کہ مقابلون کا مقصد مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلوں کا فروغ دینا ہے۔
راویتی حریف ٹیموں کے درمیان ایسی فائٹس سے ملکی فائٹرز کو عالمی سطح پر صلاحیتوں کے اظہار کا موقع بھی دینا ہے۔ انٹرنیشنل فائٹس ٹورنامنٹ تھری مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں سے کھیلوں کے ذریعے دوستی کے پیغام کو بھی بڑھانے میں مدد ملے گی۔