پاکستان تازہ ترین

شیخ رشید صدر زرداری کیخلاف قتل سازش کیس میں بری

شیخ رشید صدر زرداری کیخلاف قتل سازش کیس میں بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نے شیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا ، شیخ رشید وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں سازش اور عوام کو اکسانے کی دفعات لگائی گئی تھیں۔

گزشتہ روز وکلاء نے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے