صحت

امریکا میں شراب نوشی سے شرح اموات دُگنی ہوگئی

امریکا میں شراب نوشی سے شرح اموات دُگنی ہوگئی

ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ امریکا میں میں الکوحل سے متعلق اموات میں اضافہ ہوا ہے جو 20 سالوں میں تقریباً دُگنا ہے اور متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد خواتین کی ہے۔

فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی کالج آف میڈیسن میں آبادی کی صحت اور سماجی ادویات کے سربراہ اور سینئر مصنف ییوٹا کٹسانٹس نے کہا کہ ہمارے مطالعے میں شراب سے متعلق [موت کی شرح] میں نمایاں صنفی فرق پایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مردوں میں بھی مجموعی طور پر اموات کی شرح زیادہ تھی تاہم خواتین میں نسبتاً زیادہ اضافہ دیکھا گیا جو بدلتے ہوئے سماجی اصولوں اور الکوحل کی صنعت کی جانب سے مارکیٹنگ مہموں کے ذریعے خواتین کو ہدف بنانے میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

مطالعے کے لیے ییوٹا اور ان کے ساتھیوں نے 1999 سے 2020 تک امریکی حکومت کے ڈیٹا کو دیکھا۔

اس مدت کے دوران الکوحل سے متعلق اموات کی شرح تقریباً دُگنی پائی گئی ہو گئی جو 10.7 فی 100,000 سے 21.6 فی 100,000 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے