انٹرٹینمنٹ

اے آر رحمان: موسیقی کا جادوگر ہندو نوجوان سے مسلمان ’اللہ رکھا‘ کیسے بنا؟

اے آر رحمان: موسیقی کا جادوگر ہندو نوجوان سے مسلمان ’اللہ رکھا‘ کیسے بنا؟

عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے اپنی شاندار موسیقی سے دنیا کو متاثر کیا، انہوں نے 23 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا۔ 2000 میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اسلام کی جانب راغب ہونے کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔

اے آر رحمان نے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے روحانی سکون کی تلاش میں اسلام قبول کیا۔ ان کے والد کے کینسر کے علاج میں ایک صوفی بزرگ نے اہم کردار ادا کیا تھا، اور انہی کے اثرات نے رحمان کو اسلام کی جانب مائل کیا۔ 1980 میں انہوں نے باقاعدہ طور پر اسلام قبول کر لیا، جس کے بعد انہیں بے حد اطمینان حاصل ہوا۔

اسلام قبول کرنے کے بعد بھی اے آر رحمان ایک ایسے گھر میں مقیم رہے جہاں مختلف عقائد کا امتزاج تھا۔ ان کی والدہ ہندو مذہب پر عمل پیرا تھیں، جبکہ گھر میں دیگر مذاہب کی کتابیں اور تصاویر بھی موجود تھیں۔

اے آر رحمان کا اصل نام دلیپ کمار راجگوپالا ہے، جو 6 جنوری 1967 کو مدراس (چنئی) میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد آر کے شیکھر تامل اور ملیالم فلموں کے موسیقار اور کنڈیکٹر تھے۔

اپنے نام کی تبدیلی کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنا پیدائشی نام پسند نہیں تھا اور ان کی والدہ نے خواب میں ’اللہ رکھا‘ نام دیکھا تھا۔ رحمان کے خاندان نے ’رحمان‘ کا مشورہ دیا، اور یوں ان کا نیا نام مکمل ہوا۔

واضح رہے کہ اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو آج کل شادی کے 29 سال بعد علیحدگی کے باعث خبروں میں ہیں۔ یہ جوڑا 12 مارچ 1995 کو رشتہ ازدواج میں بندھا اور ان کے تین بچے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے