منسک: بیلا روس کی سرکاری جامعہ نے وزیراعظم نواز شریف کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری نوازا ہے۔
3 روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف کو بیلا روس کی سب سے بڑی سرکاری جامعہ اسٹیٹ یونیوورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بیلاروس کی سب سے بڑی سرکاری جامعہ کی جانب سے دی گئی ڈگری ان کے لیے اعزاز ہے، اسٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے دیا گیا اعزاز دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا ثبوت ہے۔ انہیں امید ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات تعلیم کے شعبے میں مزید فروغ پائیں گے اور جامعات کا باہمی تعاون تعلیم کی فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں، اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا۔