پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن ریٹائرڈ جسٹس وجیہہ الدین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں ناانصافی کے شکار ارکان کو انصاف دلائیں گے۔جسٹس وجیہہ کی زیرصدارت اسلام آباد میں ناراض ارکان کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے ناراض اور پارٹی سے نکالے گئے ارکان نے شرکت کی۔جسٹس وجیہہ الدین نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وہ پارٹی میں ناانصافی کے شکار ارکان کوانصاف دلائیں گے جبکہ 14اگست کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس وجیہہ 14 اگست کو لاہورمیں اہم پریس کانفرنس کے دوران آگے کے لائحہ عمل کا باضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس وجیہہ نے پارٹی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ناراض ارکان نے جسٹس وجیہہ الدین کے ہاتھ پر بیعت کرلی ہے۔خیال رہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے پانچ اگست کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جسٹس وجیہہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی تھی۔تقریباً چار ماہ قبل عمران خان نے جسٹس وجیہہ کی سربراہی میں قائم ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن ٹریبونل کو تحلیل کردیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے 12 اکتوبر 2013 کو عمران خان نے ٹریبونل قائم کیا تھا۔ٹریبونل نے 17 اکتوبر 2014 کو اپنا فیصلہ سنایا تھا۔تاہم بعدازاں عمران خان کا بیان سامنے آیا تھا کہ ٹریبونل ایک نازک وقت میں اہم موقع پر پارٹی کے کاموں میں رکاوٹ کا سبب بن رہا ہے، اس لیے اس ٹریبونل کو ختم ہو جانا چاہیے
پاکستان
ناانصافی کے شکار ارکان کو انصاف دلاؤں گا: جسٹس(ر) وجیہہ الدین
- by Daily Pakistan
- اگست 12, 2015
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1429 Views
- 9 سال ago