ادارہ شماریات کے مطابق سال 2021 میں مہنگائی کی شرح 12.3 فیصد تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2020 کے مقابلے میں دسمبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 12.3 فیصد ریکارڈ کی گئی اور ایک سال میں شہروں میں مہنگائی میں 12.7 فیصد اضافہ ہوا جب کہ دیہاتوں میں مہنگائی میں 11.6 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق 2021 میں سرسوں کا تیل 60.7 فیصد، کوکنگ آئل 59.3، گھی 53.3 ، دال مسود 33.5، پھل 29.9، گوشت 20.4 ، چنا 20، آٹا 19 اور ندم 14.6 فیصد مہنگی ہوئی۔ اس کے علاوہ 2021 میں دودھ 14.4، لوبیا 14.2، گڑ 14، کپڑے دھونے کا صابن اور ماچس 16.5 اور چینی 13.28 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ بجلی کی قیمت میں 59.3 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایک سال میں تعمیراتی سامان کی قیمت 11.3 فیصد بڑھ گئی۔