امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور قریبی ریاستوں میں موسم کی پہلی برف باری نے نظام زندگی درہم برہم کردی۔
واشنگٹن ڈی سی میں 9 انچ تک برف پڑی جس کے باعث ایمرجنسی نافذ کرکے اسکول بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے۔ اس کےعلاوہ ریاست ورجینیا اور میری لینڈ برف باری سے سب سے زیادہ متاثر ہوئیں، بعض مقامات پر 12 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ۔
رپورٹس کے مطابق برف باری کی وجہ سے درجنوں حادثات ہوئے جبکہ شدید موسم کی وجہ سے پر وازیں متاثر ہوئیں۔ واضح رہے کہ پیر کو دنیا بھر میں 4 ہزار 300 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں جن میں سے 2800 کا تعلق امریکا سے تھا۔