ماسکو: یوکرین کے دارالحکومت سمیت متعدد شہر میزائل حملے سے گونج اُٹھے اور ہر طرف آگ شعلے اور اپنی جانوں کو بچانے کے لیے محفوظ مقام کی تلاش میں بھاگتے شہری نظر آرہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے ہفتے سے شروع ہونے والا یوکرین پر میزائل حملوں کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں درجنوں میزائل داغے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ 7 شہروں میں میزائل حملوں میں مجموعی طور پر 10 ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔
یوکرینی دارالحکومت کیف میں میزائل ایک مسافر بس اڈے پر گرے جسے متعدد گاڑیوں میں آگ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور چار سو دھوئیں کے کالے بادل چھا گئے۔ کیف میں میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔
روس نے دارالحکومت کیف کے علاوہ 7 دیگر بڑے شہروں میں میزائل حملے کیے جہاں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم آزاد ذرائع سے تعداد کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ البتی یوکرین نے 10 ہلاکتوں اور 60 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور درجن سے زائد ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر جاتے ہوئی دیکھی گئی ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مزید مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میزائل حملے یوکرینی فوج کی جارحیت کے جواب میں کیے گئے ہیں اور ایسے ردعمل آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔
ادھر یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس ہماری امن کی کوشششوں کو مذاکرات کی پیشکش کا جواب جارحیت سے دے رہا ہے۔ تازہ میزائل حملے یوکرین کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے ہیں، اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ عالمی برادری اس جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین کو اسلحہ فراہم کریں۔
خیال رہے کہ روس کے یوکرین پر حملوں کا آغاز روس کو کریمیا سے ملانے والے کریچ پُل کے تباہ ہونے کے بعد ہوا ہے۔ پُل پر دھماکا خیز مواد سے بھرا ایک ٹرک پھٹ گیا تھا جس سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔