پاکستان تازہ ترین

کے پی حکومت کے تمام وزرا کو مردان جلسہ میں شرکت سے روکنے کا حکم

الیکشن کمیشن نے مردہ قراردیے گئے 1 لاکھ 15 ہزار 100 ووٹروں کو زندہ تسلیم کر لیا

پشاور: این اے 22 ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے وزیراعلٰی کے پی کے، گورنر، وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کو 13 اکتوبر کو پی ٹی آئی مردان جلسہ میں شرکت سے روکنے کا حکم جاری کردیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مردان نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر مردان کو مراسلہ لکھا ہے کہ جلسہ میں ریاستی وسائل کے استعمال نہ کرنے کو یقینی بنایاجائے۔

الیکش کمیشن نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مردان جلسہ میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے 12 اکتوبر کو مردان جلسہ میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے