تازہ ترین صحت

توجہ اور ارتکاز بڑھانے والے انوکھے ہیڈفون

توجہ اور ارتکاز بڑھانے والے انوکھے ہیڈفون

ہانگ کانگ: آج کی دنیا میں ہر دوسرا شخص ذہنی تنا اور ارتکاز میں کمی کا شکار ہے۔ اس لیے اب ایک انوکھے ایئرفون بنائے ہیں جو دماغی تحریک سے نہ صرف تھکے ذہن کو سکون پہنچاتے ہیں بلکہ توجہ بھی بڑھاتے ہیں۔ اسے وائی زون کا نام دیا گیا ہے جو موسیقی کے نیوروفیڈ سے پہلے دماغی سرگرمی کا جائزہ لیتا ہے۔ اس کے بعد دماغی تنا دور کرتے ہیں اور کسی بھی مسئلے پر ہماری توجہ بڑھاتے ہیں۔ اس طرح وائی زون آپ کو پرسکون رکھتے ہوئے فوکس کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ان ایئرفون میں پیٹنٹ شدہ سافٹ شیل ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو نہ صرف طویل عرصے تک دماغی آرام پہنچاتے ہیں بلکہ توجہ بھی بڑھاتے ہیں۔ سب سے اہم عمل یہ ہے کہ یہ ایئرفون اطراف کے شور کم کرکے آپ کو تخلیہ اور سکون فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کمپنی کے مالک ہیں یا پھر کوئی کھلاڑی ہیں تو دماغ کو مقوی بنانے والے نیوروفیڈ بیک اس میں مدد دیتا ہے۔ اس طرح چند منٹ ہیڈفون پہننے سے آپ کی کارکردگی کئی گنا بڑھ سکتی ہے۔ اس سے قبل یہ عمل بہت مشکل بلکہ ناممکن تھا۔ اس میں بننے والی موسیقی بھی عام نہیں کیونکہ اسے بھی مصنوعی ذہانت (اے آئی) تیار کرتی ہے۔ اس طرح دماغ کو ایک نئی قوت ملتی ہے۔ ہم روزمرہ زندگی میں مشاہدہ کرتے ہیں کہ دماغ بہت دیر تک کسی مسئلے پر توجہ نہیں کرتا اور کبھی جسم تھک جاتا ہے تو کبھی ہماری توجہ بٹ جاتی ہے۔ اس دوران وائی زو آپ کے دماغ کا جائزہ لے کر اس کا بہترین حل فراہم کرتا ہے جو آپ کے جسم و دماغ کے عین مطابق ہوتا ہے۔ ہیڈفون کی بدولت دماغ کا فوکس کرنے کا دورانیہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ خاص انداز کی موسیقی آپ کی دماغی تھکن دور کرتی ہے۔ اس طرح بہت جلد دماغ تروتازہ ہوجاتا ہے اور اپنی بہترین حالت میں بحال ہوجاتا ہے۔ اس کی تیاری میں سائنسدانوں اور دماغی ماہرین کی مدد بھی شامل ہے۔ جامعہ ٹوکیو کی تحقیق کے بعد اسے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکنالوجی کو اس قابل بنایا گیا ہے کہ سائنسی تحقیق پر یہ اہم ایجاد ممکن بنائی جاسکے۔ وائی زون ایئرفون کی تعارفی قیمت 299 ڈالر رکھی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے