لاہور میں ہونے والی ڈکیتیوں میں بینک ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
لاہور میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیفنس کے علاقے میں ہونے والی پونے تین کروڑ روپے کی ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بینک ملازمین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 85 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، ڈائمنڈ، تین گھڑیاں اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
ملزمان بینک ملازمین سے حاصل کردہ معلومات سے کورئیر کمپنی کا نمائندہ بن کر کال کرتے تھے۔ شہریوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر گھروں میں گھس کر واردات کرتے تھے۔ بینک ملازمین سے لی گئی حساس معلومات سے یرغمال شہری کی رقم اپنے جعلی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرلیتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں ریاست، کاشف، وقاص،علی ریحان ،غیاث اور دیگر شامل ہیں۔