دنیا

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نئی دہلی: بھارت کی آرمی کا جدید ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا جدید ہیلی کاپٹر ارونا چل پردیش میں گر کرتباہ ہوگیا۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر جس علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے وہاں سڑک موجود نہیں ہے۔ ریسیکو ٹیمز کو جائے حادثہ روانہ کردیا گیا ہے۔

بھارتی فوجی حکام نے ہیلی کاپٹرمیں سوار افراد سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔کچھ عرصہ قبل بھارتی آرمی کا مگ 29 طیارہ بھی گر کرتباہ ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے