پاکستان

پرویز الہی کا جی نہیں چاہ رہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں خواجہ آصف

پرویز الہی کا جی نہیں چاہ رہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کم از کم چوہدری پرویز الہی کا جی نہیں چاہ رہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں، اگر ہمارے ساتھ ہوتے، آج بھی وزیرِ اعلی ہوتے۔ سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 70 برس میں جتنے عمران خان نے قرضے لیے کسی نے نہیں لیے، کہتے تھے کہ قرضہ نہیں لوں گا مر جاوں گا، خود تو مرا نہیں مگر عوام کو مار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جو ورثے میں حکومت ملی اس کے حالات ٹھیک نہیں تھے، لیکن ہماری کوشش ہے حالات بہتر کریں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام کو انہوں نے اپنا آخری پتہ کھیلا، کہتے ہیں کہ اسمبلیاں تحلیل کر دوں گا، مجھے پتہ نہیں کہ انہوں نے یہ کچھ دنوں کا وقفہ کیوں رکھا، پرویز الہی کا چہرہ دیکھنے والا تھا جیسے کوئی لوٹ گیا ہو، کسی کی مرضی کے مطابق استعفی دینا ہے یا اسمبلیاں توڑنی ہیں ایسا نہیں ہوتا۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ عمران اس لیے چاہتا ہے کہ الیکشن جلدی ہوں اور تھوڑا وقت گزر گیا تو اس کے جادو کا اثر ختم ہو جائے گا، اس نے سارا جو جھوٹ بولا ہے سب کے سامنے ہے، دولت اور اقتدار کی ہوس اس کا نصب العین ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے