اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں توانائی بچت عملدرآمد پلان پیش ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 4بجے ہوگا۔ اجلاس میں توشہ خانہ پر وزرا کی کمیٹی تحقیقاتی رپورٹ پیش کریگی، توانائی بچت اقدامات پر عملدرآمد پلان، ون اسٹاپ سروس ایکٹ منظوری کیلیے پیش ہوگا۔