کراچی: سال بھر کے بہترین پرفارمرز کو انعام ملنے کا وقت آگیا، آئی سی سی آج سے مختلف ایوارڈز فاتحین کا اعلان کرے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے سالانہ ایوارڈز کے مرحلہ وار اعلان کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت پیر اوور منگل کے روز 5آئی سی سی ٹیمز آف دی ایئر کی رونمائی کی جائے گی جبکہ 13کیٹیگریز میں انفرادی ایوارڈز کا اعلان 25 اور 26 جنوری کو ہوگا۔ ووٹنگ میں دنیا بھر کے ہزاروں شائقین نے بھی آن لائن حصہ لیا، 4 روز کے دوران آئی سی سی کے ڈیجیٹل چینلز پر ان ایوارڈز فاتحین کی رونمائی ہوگی، سال بھر کے دوران مختلف کنڈیشنز میں بہترین پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کیلیے ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اب صرف ان کے نام ظاہر کرنے کا وقت ہے۔