انٹرٹینمنٹ

زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے بھارتی گینگسٹر

زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے بھارتی گینگسٹر

ممبئی: گینگسٹر لارنس بشنوئی ، جو اس وقت قتل جیسے متعدد سنیگن الزامات میں جیل میں قید ہیں، نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے قتل کو زندگی کا مقصد بنا لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی نے جیل میں دیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ معافی مانگیں یا برے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔ کیونکہ ان کی زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔ بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گینگ کے لیڈر لارنس بشنوئی کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو مندر میں جا کر معافی مانگنی چاہیے۔ ابھی میں غنڈہ نہیں ہوں مگر سلمان کو مارنے میں غنڈہ بن جاں گا۔ میری زندگی کا مقصد سلمان کو مارنا ہے، سیکورٹی ہٹنے کے ساتھ ہی ان کا قتل کردوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے