سان فرانسسو: فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا نے بارباراعلان کے بعد اب فیس بک نے امریکی صارفین کیلیے بلیوٹِک والے ویریفائڈ اکانٹ کی سہولت پیش کردی ہے۔ امریکی صارفین اب فیس بک اور انسٹاگرام ویب کے لیے 11.99 ڈالر ماہانہ اورایپ کے لیے ماہانہ14.99 کیبدلے بلیو ٹک والا تصدیق شدہ اکانٹ حاصل کرسکتیہیں۔ اس کے لیے میٹا کو آپ کی تازہ تصویر درکارہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے وہ مشہور افراد زیادہ مستفید ہوسکیں گے جو اپنے جعلی اکانٹ سے بہت پریشان رہتے ہیں۔ میٹا کی پالیسی کیتحت یہ ضروری ہوگا کہ آپ کو دوبارہ الگ الگ سے اپنے اکانٹ سے نکل کر دوبارہ اس سیجڑنا ہوگا اور لاگ ان ہوتیوقت فیس بک اور انسٹاگرام پرچیک مارک لگانا ہوگا۔ دوسری جانب میٹا کمپنی تمام ترقی کے باوجود منافع میں کمی کی شکار ہے اور اسٹاف میں کمی کیعلاوہ کئی منصوبے بند کرچکی ہے۔ اسی تناظر میں میٹا کو اضافی آمدنی کی بھی ضرورت ہے جس کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام کے ویریفائڈ اکانٹس کا ڈول ڈالا گیا ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
امریکی صارفین اب فیس بک کے ویریفائڈ اکاؤنٹ حاصل کرسکتےہیں
- by web desk
- مارچ 22, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1193 Views
- 2 سال ago