تجارت

عید کی چھٹیوں کے بعد پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

سونے کے عالمی اور مقامی نرخ کم ہوگئے

کراچی: عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد پہلے ہی روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت2000ڈالرز فی اونس کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں استحکام کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت450 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت میں 386 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار جبکہ دس گرام کی قیمت 1 لاکھ 87 ہزار 457 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت40 روپے اضافہ سے 2570روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے