صحت

سال 2021 میں ملیریا سے 6لاکھ سے زائد اموات کی تصدیق

پودوں کے جزو سے بنا اسپرے آپ کو مچھروں سے اوجھل کرسکتا ہے

جنیوا: عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ سال 2021 میں ملیریا نے پوری دنیا میں 619,000 اموات رجسٹر ہوئیں جبکہ مجموعی طور پر 24 کروڑ 70 لاکھ افراد اس کے شکار ہوئے۔

ڈبلیوایچ او کے مطابق تمام کوششوں کے باوجود اتنی زیادہ اموات تشویشناک ہیں جن سے افریقا زیادہ متاثر ہوا جبکہ کروڑوں افراد اس کی لپیٹ میں آئے۔ دوسری جانب سب سے زیادہ اینوفیلس مادہ مچھروں کے کاٹنے سے ملیریا کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

اینوفیلس مچھر سے ہونے والے واقعات کی علامات پہلے معتدل ہوتی ہیں اور 24 گھںٹوں میں بیماری شدید ہوجاتی ہے جس سے اموات بھی واقع ہورہی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا ہے کہ 2020 میں ملیریا کے 24 کروڑ 50 لاکھ واقعات نوٹ کئے گئے تھے۔ لیکن یہ اچھی بات ہے کہ اسی سال ملیریا سے 6 لاکھ 19 ہزار اموات واقع ہوئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے