اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کی کامیابی کی امید کم ہی رکھیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مطالبات کے بعد اب مذاکرات کی کامیابی کی بھلا کیا امید ہے؟
انہوں نے کہا کہ ایک سال میں کوئی ایک بات بتائیں جس پر عمران خان کھڑے رہے ہوں، پہلے بیرونی سازش تھی اب امریکی سفیروں کو گھروں میں بلاتے ہیں، پنجاب اسمبلی کے معاملے پر انہوں نے درخواستیں بھی بھیج دی ہیں۔


