پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ سبینہ فاروق نے بڑے رازوں سے پردہ ہٹا دیااوربتایا کہ کن کن لوگوں کیساتھ کام کرنا مشکل ہے۔ انہوں نےاپنے ڈارمہ“ کابلی پلاؤ“ کی کامیابی کے بارے میں بات کی اوربتایا کہ کاشف نثار اور احتشام الدین کے ساتھ کام کرناایک چیلنج ہے۔سبینہ فاروق نے کہا الحمدللہ کابلی پلاؤ بہت اچھا کر رہا ہے، کاشف نثار کے ساتھ کام کرنا حیرت انگیز ہےکاشف نثار نے مجھ سے کہا کہ ایوارڈ کے لیے تیار ہو جاؤ لیکن میں انہیں کہنا چاہتی ہوں کہ ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک ایوارڈ کی طرح ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا وہ ٹیلی ویژن انڈسٹری کے جیم ہیں وہ خود ایک لیجنڈ ہیں۔ یہ حیرت انگیز تجربہ تھا اور لوگ اس کی محنت کا نتیجہ دیکھ رہے ہیں۔سبینہ فاروق نےمزید کہا کہ احتشام الدین اور کاشف نثار کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے کافی چیلنجنگ تھا۔ کاشف نثار ایک شاندار ہدایت کار ہیں میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا،اب میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ میں واقعی آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں۔خیال رہےسبینہ فاروق باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ انہیں بہت چھوٹی عمر میں شہرت ملی۔ شہرت کے پروجیکٹ پر ان کا پہلا ڈرامہ سیریل سنو چندا تھا وہ ڈرامہ سیریل کشف میں بھی نظر آئیں۔ مشہور ڈرامہ تیرے بن میں بھی بہت مقبولیت حاصل کی۔ ڈرامہ سیریل کابلی پلاؤ میں ان کا اہم کردار ہے۔
انٹرٹینمنٹ
سبینہ فاروق کیلئےکن کن لوگوں کیساتھ کام کرنا چیلنج تھا ؟
- by web desk
- اگست 16, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 920 Views
- 2 سال ago