کھیل

آخری ون ڈے: پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

آخری ون ڈے: پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی:‌ پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیزیر کے آخری میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں کے شکست دیدی۔‌کراچی میں ہونیوالے تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔‌پاکستان ویمنز ٹیم نے 186 رنز کا ہدف 38 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔‌پاکستان کی جانب سےسدرہ امین 68اور بسمہ معروف 60رنز بنا کر نمایاں رہیں، واضح رہے کہ جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے تین میچوں کی سیریز دو،ایک سے جیت لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے