انٹرٹینمنٹ

عادل نے راکھی ساونت سے شادی کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی

عادل نے راکھی ساونت سے شادی کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی: حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے مداحوں کو بتادیا کہ عادل درانی نے اُن سے شادی کیوں کی تھی۔‌بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اکثر سوشل میڈیا پر اپنے سابق شوہر عادل درانی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کرتی نظرآتی ہیں۔اب راکھی نے سوشل میڈیا پر اپنے سابق شوہر عادل درانی کے ساتھ کی گئی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں عادل راکھی سے بگ باس میں انٹری اور گانے میں کام کرنے کے لیے درخواست کررہے ہیں۔‌راکھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں جانتی تھی کہ عادل نے صرف بگ باس میں انٹری اور شہرت پانے کے لیے میرا استعمال کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ عادل نے اُنہیں دھوکا دیا ہے لیکن وہ اب بھی دینِ اسلام کی پیروی کررہی ہیں۔‌راکھی کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا اور اداکارہ کو اُن کا یہ ڈرامہ بند کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ایک صارف نے کہا کہ اب بس کرو اور اپنے روز مرہ کے ڈراموں میں اسلام کو بیچ میں نہیں لاؤ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ آپ کو صرف اپنے رب کے سامنے جوابدہ ہونا ہے لیکن آپ دنیا کو اپنی صفائیاں پیش کررہی ہیں کیونکہ آپ صرف ڈرامہ کرتی ہیں۔‌‌واضح رہے کہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھا ہے اور وہ گزشتہ دنوں عمرہ ادا کرنے گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے