ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی چھوٹی بہن سعید خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سعیدہ خان کیلئے ایک دعائیہ تقریب محبوب اسٹوڈیو میں رکھی گئی ہے جس میں مختلف شخصیات شریک ہوں گی۔
سعیدہ خان نے اقبال خان کے ساتھ شادی کی تھی جو کہ مشہور فلم پروڈیوسر محبوب خان کے فرزند تھے۔
ذرائع کے مطابق دلیپ کمار کی بہن کافی عرصہ سے بیمار تھیں اور وہ اپنے شوہر کی موت کے بعد اپنے بچوں الہام اور ثاقب کے ساتھ رہ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو، جنہوں نے حال ہی میں اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے، ان کا ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔


