کھیل

سینٹرل کنٹریکٹ سے مطمئن اور خوش ہوں، بابراعظم

آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، ون ڈے میں بابراعظم پہلی پوزیشن پر برقرار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے مکمل مطمئن اور خوش ہوں۔

بابراعظم نے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے کہا کہ تاریخی معاہدے میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ذاتی دلچسپی لی۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ سے مذاکرات ایک طویل اور مشکل مرحلہ تھا، سینٹرل کنٹریکٹ پاکستان کرکٹ کے لیے نیا باب ثابت ہوگا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے