دلچسپ اور عجیب

پہلی سہ ماہی؛ امریکا کی پاکستان میں 22.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ، قیمت 281 روپے ہو گئی

اسلام آباد: امریکا نے جاری مالی سال (2024-2023) کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں 22.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2024-2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا تیسرا ملک ہے جس کی جانب سے یہاں 22.4ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین 126.3ملین ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہے، برطانیہ 44.7ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے اور امریکا 22.4ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے