ڈی آئی خان / پشاور: درازندہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے گیس اینڈ آئل کمپنی کے قافلے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ خیبر پختون خوا میں واقع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں پیش آیا، ریسکیو 112 نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ حملے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
امدادی ادارے 1122 کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سب ڈویژن درازندہ میں موجود گیس ڈریلنگ کمپنی (پرائیویٹ) کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے میں زخمیوں اور جاں بحق شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔