لاہور: پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل فضا علی کی ایک انٹرویو ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اپنے سابق شوہر فواد فاروق کے متعلق انہوں نے ریمارکس دیئے تھے کہ وہ طلاق کے کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے عدالت میں بے ہوش ہوگئے تھے۔
اداکارہ نے ٹی وی شو میں اپنے سابق شوہر کی بے پناہ تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک اچھا انسان قرار دیا تھا۔
اب فواد فاروق نے انسٹاگرام پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پوسٹ لکھی ہے اور میڈیا اداروں کو بے جا سنسنی پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ میڈیا ادارے ریٹنگ کے چکر میں ان کی طلاق کے معاملے پر سنسنی پھیلا رہے ہیں جو کہ بالکل مناسب نہیں ہے۔
فواد فاروق نے لکھا کہ فضا علی ایک اچھی بیوی اور بہو تھیں، ہم پابند ہیں کہ اس معاملے کو عام لوگوں میں ڈسکس نہ کریں چناں چہ میڈیا کو بھی ہماری پرائیوسی کا خیال رکھنا چاہئے۔


